اسٹیج ڈانسر کا تھانے پر دھاوا۔۔گرفتار ملزم چھڑا کر لے گئیں

Nov 22, 2021 | 14:55:PM
دعا چودھری کا تھانے پر دھاوا
کیپشن: پولیس کا چھاپہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گرین ٹائون میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، سٹیج ڈانسر دعا چوہدری ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار ملزموں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گرین ٹائون کے علاقے میں اسٹیج آرٹسٹ کے گھر سالگرہ کے فنکشن پر سائونڈ ایکٹ و دیگر خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ریڈ کیا۔ 
 دعا چودھری اور اس کی دوست لڑکیوں نے پولیس اہلکاروں سے دست درازی کی۔ اہل علاقہ اس سائونڈ سسٹم کے شور سے پریشان تھے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرین ٹائون پولیس نے معروف ڈانسردعاچوہدری کی سالگرہ کی تقریب پرچھاپہ مارا، پولیس نے سائونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پردو افراد کوحراست میں لیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں :برطانوی ڈانسر نے اسلام قبول کیوں کیا۔۔؟؟وجہ خود بتا دی
 دعاچوہدری نے اپنے ساتھیوں سمیت تھانے پردھاوا بول کرملزم آزاد کروالئے جبکہ دھاوے کے دوران پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑدی اورتشددبھی کیا۔نفری کی کمی اورخاتون اہلکارکی عدم دستیابی کے باعث حملہ آوروں کونہ پکڑا جاسکا۔ 
پولیس نے تھانہ گرین ٹائون میں 7 خواتین اور 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :خوبرو اور نوجوان ماڈل نے شادی کرلی