برطانوی ڈانسر نے اسلام قبول کیوں کیا۔۔؟؟وجہ خود بتا دی 

Nov 22, 2021 | 14:45:PM
سابق ڈانسر قبول اسلام
کیپشن: سابق ڈانسر کا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ کی سابق ڈانسر پریسفو ن نے اسلام قبول کرنے کی وجوہات اور اسلام سے قبل کی زندگی سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھایا ہے ۔ برطانیہ کی سابقہ ڈانسر پریسفون نے اسلام قبول کرنے کے کئی سال بعد اسلام قبول کرنے کی وجوہات بتائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کیلئے حجاب پہننا لازمی۔۔نیا ہدایت نامہ جاری
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میںپریسفون نے بتایا کہ وہ کم عمری میں لاپرواہ سی لڑکی تھیں جس کے دن اور راتیں کلب میں نامناسب کپڑوں کے ساتھ ڈانس، شراب نوشی اور پارٹیوں کے دوران گزرتی تھیں ۔۔مجھے جلد اس زندگی سے کوفت محسوس ہونے لگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ مسلمان نہ ہوتیں تو کبھی ذہنی، جسمانی صحت کے مسائل پر قابو نہ پاتیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی مسلمان دوست حلیمہ کے کہنے پر روزہ رکھا اور پھر روزے سے زندگی میں ایسی تبدیلی آئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اسلام کی طرف مزید راغب ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما نے منہ بنایا۔۔ویرات کوہلی نے تصویر شیئر کردی