خوبرو اور نوجوان ماڈل نے شادی کرلی

Nov 22, 2021 | 11:46:AM
معروف ماڈل روبینہ خان نے شادی کرلی
کیپشن: روبینہ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فیشن انڈسٹری کی خوبرو اور نوجوان ماڈل روبینہ خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل روبینہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

 روبینہ خان ے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سفید اور ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے شوہر نے بھی سفید لباس زیب تن کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں روبینہ خان اپنے شوہر کے ہمراہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھول کی تھاپ پر دلہا بے قابو ۔۔۔پھر کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں

 ماڈل نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’قبول ہے۔‘

 
 روبینہ خان کی پوسٹ پر صدف کنول، نمرہ خان، اریبہ حبیب سمیت دیگر شوبز ستاروں نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 یاد رہے کہ روبینہ خان اپنے کیرئیر میں کئی نامور برینڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار نوید رضا کے علیزے شاہ سے متعلق اہم انکشافات