پاکستانی اداکار کے علیزے شاہ سے متعلق اہم انکشافات

Nov 21, 2021 | 19:32:PM
پاکستانی اداکار، نوید رضا، علیزے شاہ، اہم انکشاف
کیپشن: علیزے شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار نوید رضا نے علیزے شاہ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار نوید رضا نے کہا ہے کہ نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سیٹ پر سینئر اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز سے بہت بدتمیزی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ڈرامے میں علیزے شاہ کے ہمراہ کام کیا جس میں اداکار یاسر نواز بھی ہمارے ساتھ تھے اور اس سیٹ پر علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے ساتھ بدتمیزی کیا کرتی تھیں۔
نوید رضا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یاسر نواز ایک کامیاب اداکار ہیں اور ان کے کام میں غلطیاں نکالنا بہت غلط بات ہے۔ علیزے شاہ اکثر یاسر نواز کے لکھے گئے سکرپٹ سے لائنیں نکال دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ مجھے فلاں سین یاسر نواز کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ علیزے شاہ کو یاسر نواز سے اتنا مسئلہ تھا کہ اگر یاسر اپنے بالوں پر ہیئر ڈرائر کر رہے ہوتے تو اس پر بھی علیزے شاہ اعتراض کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف گلوکارہ علالت کے باعث چل بسیں