ڈھول کی تھاپ پر دلہا بے قابو ۔۔۔پھر کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں

Nov 21, 2021 | 22:08:PM
دلہن، چھوڑ، سٹیج سے کود گیا
کیپشن: ڈھول کی تھاپ پر دلہا بے قابو ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈھول کی تھاپ پر دلہا خود پر قابو نہ رکھ سکا اور دلہن کو چھوڑ کر ڈانس کیلئے سٹیج سے کود گیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ پر دلہا اور دلہن کے ڈانس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سے ویڈیوز موجود ہیں جس میں دلہا یا دلہن اور بعض اوقات دونوں ہی اپنی شادی کی خوشی میں بے اختیار جھوم اٹھتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہا اور دلہن دونوں سٹیج پر بیٹھے ہیں۔
اس دوران ڈھولچی ڈھول پیٹنا شروع کر دیتا ہے تو دلہا خودپر کنٹرول نہیں رکھا پاتا اور اپنی مالا دلہن کو پکڑوا کر سٹیج سے کود جاتا ہے اور دوستوں کیساتھ ڈانس میں شامل ہو جاتا ہے، دلہن دلہا کی اس حرکت پر بے اختیار مسکرادیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر خطرناک بیماری میں مبتلا۔۔علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا اعلان