ایم کیو ایم کے سینیٹر کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
کیپشن: فیصل سبزواری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری کو کراچی ایئرپورٹ پر سفر سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری دوپہر ڈھائی بجے دبئی جانے والی پرواز ایف زیڈ 336 کیلئے ایئرپورٹ پہنچے تھے کہ انہیں کاؤنٹر پر روک لیا گیا۔
سینیٹر فیصل سبزواری کو چیک اِن کاؤنٹر پر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔
ایئرلائن عملے نے دستاویز میں مسئلہ، ویزا کلیئرنس نہ ہونے یا ویزا میں مبینہ عدم مطابقت پر روکا۔ کافی وقت گزرنے کے بعد جازت نہ ملنے پر فیصل سبزواری سفر کئے بغیر ہی ایئرپورٹ سے واپس چلے گئے۔فیصل سبزواری شام پونے 5 بجےکراچی ایئرپورٹ سے واپس گھر روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:گھریلو صارفین کیلئے پریشان کن خبر ، گیس بندش کے شیڈول کا اعلان ہو گیا