آرمی چیف نے مشکل حالات میں افواج کی پراعتماد قیادت کی:آصف علی زرداری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی بہادری اور کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے،سید عاصم منیر نے مشکل حالات میں افواج کی پراعتماد قیادت کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "بیٹن آف فیلڈ مارشل "دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں سید عاصم منیر نے بہترین جنگی حکمت عملی اپنائی.
آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،بیرونی جارحیت ہوئی تو میدانوں، جنگلوں اور پہاڑوں پر لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا