پی ایس ایل کا پہلا ایلیمنیٹر آج، بنگلہ دیشی سپنر رشاد حسین نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش کے لیگ سپنر رشاد حسین نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے اہم ایلیمینیٹر سے قبل دوبارہ جوائن کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایلیمنیٹر آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے لیگ سپنر رشاد حسین نے قومی ذمہ داری مکمل کرنے کے بعد لاہور قلندرز سکواڈ کو دوبارہ جوائن کرلیا۔
، وہ پی ایس ایل 2025ء کے انتہائی اہم ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کیخلاف انتخاب کیلئے دستیاب ہوں گے۔
رشاد نے لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے ڈیبیو سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،
صرف 5 میچز میں 16.44 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔