امریکہ بھارت اور پاکستان کیساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے : ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں نے کہا تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟
دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا،پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی، فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے تنازع ختم کیا۔
مزید پڑھیں:نئی دہلی میں طوفانی بارشوں سے تباہی و بربادی
انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے، پاکستان کے لوگ بہترین اور لیڈر عظیم ہیں، بھارت میں میرا دوست نریندر مودی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نہ کراتا تو بہت بڑی تباہی تھی۔
امریکی صدر نے پاکستانی اور بھارتی قیادت کی تعریفیں بھی کیں۔