سینیٹ اجلاس: خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارت کو سبق سیکھنا چاہیے، اسحاق ڈار

May 22, 2025 | 12:10:PM
سینیٹ اجلاس: خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارت کو سبق سیکھنا چاہیے، اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں، ہمیں دہشتگردی کے مسئلے پر بیٹھ کر لائحہ عمل متعین کرنا ہے۔

چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ،سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خضدار میں سکول بس پر حملہ قابل مذمت ہے، بھارتی پراکسیز کو باز آجانا چاہیے، بھارت کی فضا اور زمین پر جو حالت ہوئی اس پر ان کو سبق سیکھنا چاہیے، اے پی ایس واقعہ میں بھی ہم نے دلخراش مناظر دیکھے، بلیم گیم میں نہیں پڑنا چاہتا، ماضی میں ہم نے بارڈرز کھول کر 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا، ماضی میں یہاں دہشتگردوں کو لا کر بسایا گیا، پاکستان اور اس خطے سے دہشتگردی ختم کرنا بہت ضروری ہے، دورہ چین کے دوران بھی دہشتگردی کا معاملہ زیر بحث آیا۔

یہ بھی پڑھیں: 6.1 شدت کا زلزلہ

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افریقہ فرینڈ شپ سے متعلق قرارداد پیش کی اور کہا کہ افریقی ممالک نےاپنی آزادی کی کامیاب تحریکیں چلائیں، پاکستان افریقی ممالک کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن فورس کا اہم رکن ہے، پاکستان امن دستوں نے افریقہ میں قیام امن کیلئے اہم کردارادا کیا، روانڈا، گھانا، ایوری کوسٹ سمیت مختلف ممالک میں افریقی برادرز کی خدمت کی، 25 مئی کو پاکستان ۔افریقہ دوستی کے دن کے طورپر منایا جائے گا، پاکستان اورافریقہ کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔