یونان کے جنوبی جزیرے میں 6.1 شدت کا زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یونان میں جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے علی الصبح محسوس کئے گئے، جس کی وجہ سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایلونڈا کے شمال مشرق میں 58 کلومیٹر دور سمندر میں تھا، زلزلے کی گہرائی 69 کلومیٹر تھی, جس کے بعد سونامی کے آنے کے خدشات نے مزید اضطراب پیدا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم یونان کی فائر بریگیڈ کے مطابق کریٹ کے تمام دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
یورپی مغربی بحیرہ روم سیسمولوجیکل سینٹر نے اس زلزلے کے بعد یونان، ترکی، اٹلی، فرانس اور پرتگال کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔