تصویر بنوانے کے بہانے چھونے کی کوشش، اداکارہ آہانہ کمرا غصے میں آگئی،و یڈیو وائرل

May 22, 2023 | 23:58:PM
تصویر بنوانے کے بہانے چھونے کی کوشش، اداکارہ آہانہ کمرا غصے میں آگئی،و یڈیو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ آہانہ کمرا کے ساتھ تصویر بنوانے کے بہانے مداح نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ اداکارہ غصے میں آگئیں۔

نیوز ویب سائٹ"اوڑیسا ٹی وی" کے مطابق اداکارہ ایک ایونٹ میں شریک تھیں جہاں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ 

 اس مداح نے اداکارہ کے ساتھ تصویر بناتے ہوئے انہیں کمر سے تھامنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ غصے میں آ گئی اور انہیں سختی کے ساتھ ایسا کرنے سے روک دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر کمنٹس میں لوگ اس مداح کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے اداکارہ کی حمایت میں بول رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by @varindertchawla

ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ"کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ اس طرح بلا اجازت کسی لڑکی کی کمر میں ہاتھ ڈالے۔ آہانہ نے اس کے ساتھ ٹھیک کیا ہے۔"ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ "مداحوں کو مداح ہی رہنا چاہیے، بوائے فرینڈ بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔"