بھارتی معروف اداکارانوپم کھیر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

May 22, 2023 | 23:22:PM
بھارتی معروف اداکارانوپم کھیر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے
سورس: @instagram/anupampkher
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر فلم وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، ان کے کندھے پر چوٹ لگی ہے۔ 

بھارتی میڈٖیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار  انوپم کھیر نے آج اپنے انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں اور فالوورز کو بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ان کے کندھے پر چوٹ لگی ہے، اور ڈاکٹر کے مطابق یہ ایک ہیئر لائن فریکچر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

انہوں نے مزید کہا کہ "فلم کی آئندہ شوٹنگ ایک دو روز میں دوبارہ شروع ہوجائے گی۔"

اس فلم میں انوپم کھیر ایک سینئر سٹیزن وجے 69 کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو کہ سائیکلنگ کے مقابلے میں شریک ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری اکشے رائے نے دی ہے۔