بلاول بھٹو کی آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں صدر ،وزیراعظم اور سپیکر سے ملاقات

May 22, 2023 | 20:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے  چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں صدر، وزیراعظم اور اسپیکر سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر آزاد کشمیر میں موجود ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  اب سے کچھ دیر میں آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے منگل کو جلسہ عام بھی ہوگا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی  آزاد جموں و کشمیر اسمبلی  کے صدر  بیرسٹر  سلطان محمود چوہدری، وزیراعظم چوہدری انورالحق اور سپیکر سے ملاقات  ہوئی ۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  آزاد جموں و کشمیر کے حکام  کو مقبوضہ سرینگر میں جی20 اجلاس کے حوالے سے اہلیان کشمیر کے غم و غصے سے آگاہ کیا۔