چوروں کی عید؛ اچھرہ میں چور فیملی نے بند دوکان سے لاکھوں روپے چرا لئے

Mar 22, 2026 | 18:27:PM
چوروں کی عید؛ اچھرہ میں چور فیملی نے بند دوکان سے لاکھوں روپے چرا لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے اچھرہ میں چور فیملی بن کر آئے اور موبائل فون بیچنے والے کی عید برباد کر گئے۔ موبائل فون شاپ سے لاکھوں روپے چوری ہو گئے۔

لاہور کے علاقے اچھرہ میں عید کے روز چوری کی انوکھی واردات پیش آئی۔ عید کی سبب تمام دوکانیں بند تھیں، بازار میں آمد و رفت برائے نام تھی۔

دلیر چور ایک خاتون اور بچوں کے ساتھ آیا۔ بظاہر ایک فیملی کی طرح یہ لوگ بازار میں نظر آئے تو کسی نے ان پر خاص توجہ نہیں دی۔ یہ دلیر چور اپنی پوری فیملی کے ساتھ واردات ہی کرنے کے لئے آیا تھا۔ اس نے  فیملی کے ہمراہ موبائل شاپ میں داخل ہو کر رقم ل نکالی اور اطمنان سے واردات کر کے بظاہر نارمل فیملی کی طرح بازار میں  نکل گئے۔ 

سی سی ٹی وی نے کیا دیکھا؟ 

دلیر چور  شلوار قمیض میں ملبوس تھا اور اس نے سر پر ٹوپی اوڑھ رکھی تھی۔ وہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ چور کے ساتھ ایک خاتون اور دو بچے بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ چور پوری فیملی کے ساتھ موبائل فون کی ایک مشہور دکان پر پہنچا۔ خاتون اور بچے موٹر سائیکل کے قریب کھڑے رہے، مرد نے بے خوفی سے دوکان کے تالے توڑ ڈالے اور تالے توڑ کر اندر داخل ہوا۔ خاتون اور دو کمسن بچے موٹرسائیکل پر دوکان کے باہر  نارمل لوگوں کی طرح کھڑے  انتظار کرتے رہے۔ چور نے اندر جی بھر کر چوری کی، دوکان مین رکھے گئے 1 لاکھ  32 ہزار روپے بھی اڑا لئے۔ 

چور دوکان سے باہر نکلا،  شٹر نیچے گرایا، موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ آنے والی خاتون اور بچوں کو بٹھایا  اور اسے آگے بڑھ گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:    پی ایس ایل کا ڈرامائی موڑ؛ زلمی بہترین انٹرنیشنل بیٹر کو لے آئے

 واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج کو دیکھ کر دوکان کے مالک بے بسی کے ساتھ  سر کھجاتے رہے۔

 سی سی ٹی وی کی  فوٹیج سے تصدیق ہوئی کہ چور ہر خوف سے ٓزاد تھا اور اطمنان کے ساتھ  بند دوکان کو کھول کر اندر گیا، اطمنان کے ساتھ سارا کام کیا اور اسی اطمنان کے ساتھ باہر نکل کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ اس نے دکان کے لاکر سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے نکالے۔

موبائل فون  شاپ کے مالک ضیا نے اس واقعے کے بعد تھانہ اچھرہ میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے:    اسرائیل اور امریکہ نے ایک بار پھر نظنز کے نیوکلئیر کمپلیکس پر حملہ کردیا