مردان؛گھرمیں گھس کراندھا دھند فائرنگ؛تین خواتین جاں بحق، دو بچے زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منظور حسین)مردان میں کاٹلنگ کے علاقے قاسمی میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نےگھر میں گھس کر فائرنگ کی،جاں بحق ہونےوالوں میں زوجہ محبوب، زوجہ فیاض اور دختر محبوب شامل ہیں۔
فائرنگ سے کمسن شمیل ولد فیاض اور امارہ دختر پیر محمدزخمی ہوگئی، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش؛ بس ٹرین کی زد میں آگئی، 13افراد جاں بحق،7 زخمی
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی،ہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیااور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاجارہاہے۔