بھارت سے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالا شخص گرفتار

Mar 22, 2023 | 10:56:AM
رینجرز نے بھارت سے گیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالا شخص گرفتار کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) پاکستان رینجرز نے پنجاب کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے پاکستان میں داخل ہونیوالے شخص کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت شیلاش باہیا ولد راجہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے بارڈر پر سرحدی باڑ کی موجودگی کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ، سفاک باپ نے دو بیٹیوں کو گولیاں مار دیں

اس حوالے سے رینجرز ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کیساتھ میٹنگ میں اٹھایا جائے گا۔