گوجرانوالہ: سفاک باپ نے دو بیٹیوں کو گولیاں مار دیں

Mar 22, 2023 | 10:39:AM
گوجرانوالہ: سفاک باپ نے دو بیٹیوں کو گولیاں مار دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں سفاک باپ نے دو بیٹیوں کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق ہوگئی۔

گوجرانوالہ میں باپ نے پسند کی شادی کا کہنے پر بیٹی کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ ملزم اکبر اس کے خلاف تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پسند کی شادی پر اتنی بڑی سزا، سن کر یقین کرنا مشکل

پولیس کے مطابق باپ کے سمجھانے پر بھی بیٹی نہ مانی تو اس نے فائرنگ کردی بڑی بہن کو بچانے کیلئے سامنے آنے والی بیٹی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

فائرنگ سے زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔