پیوٹن کی محبوبہ پر جنگ رکوانے کیلئے دباﺅ

Mar 22, 2022 | 22:04:PM
جمناسٹر۔علینا۔پیوٹن۔محبوبہ۔جنگ۔ماسکو
کیپشن: علینا روسی صدر پیوٹن کے ساتھ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ جمناسٹر علینا کبایوا پر پیوٹن کو یوکرینپر حملے کرنے سے روکنے پر قائل کرنے کا زور بڑھنے لگا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علینا کبایوا کو ان کی خواتین سہیلیوں نے ماسکو جا کر صدر کو جنگ کے خاتمے کے لئے قائل کرنے کے لئے کہا ہے۔رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ علینا کی خواتین سہیلیاں انہیں پیوٹن کے پاس جا کر انہیں جنگ ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی منتیں کر رہی ہیں۔سہیلیوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پیوٹن کسی کی بات نہیں سن رہے، شاید وہ اپنی محبوبہ کی بات مان لیں اور یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کردیں۔ایسے میں علینا کا کہنا تھا کہ ان حالات میں صدر پیوٹن کے ارد گرد سکیورٹی غیر معمولی ہوگی، انہیں نہیں معلوم کہ آیا وہ صدر پیوٹن سے ملاقات بھی کرسکتی ہیں یا نہیں ، اگر ملاقات ہوجاتی ہے اور وہ قائل بھی ہوجاتے ہیں تو اس کے لئے انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔علینا نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد آیا وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کے لئے دوبارہ باہر نکل سکیں گی یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔واضح رہے کہ علینا جمناسٹر ہیں اورکئی اہم مقابلے جیت چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔عثمان بزدار رخصتی کیلئے تیار۔؟۔۔سابق وزیر اعلیٰ کی مراعات بڑھانے کا فیصلہ