ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کےدورہ پاکستان پر اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی

Jun 22, 2026 | 22:15:PM
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کےدورہ پاکستان پر اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ایک روزہ سرکاری دورے کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ اس اہم دورے میں ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وزارتی وفد بھی پاکستان آئے گا۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں وی آئی پی موومنٹ کے باعث سخت ٹریفک انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران فیض آباد اور اس کے اطراف میں ٹریفک کی جزوی بندش رہے گی، جبکہ مختلف اہم شاہراہوں پر متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع