نامور گلوکار طارق طافو انتقال کر گئے

Jun 22, 2026 | 21:19:PM
نامور گلوکار طارق طافو انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) نامور گلوکار موسیقار طارق طافو انتقال کر گئے . 

طارق طافو کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر ہسپتال لے جایا گیا ،  ڈاکٹرز کے مطابق شوگر لیول خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

نماز جنازہ بروز منگل سہ پہر 3 بجے شہنشاہ قبرستان کریم بلاک میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ طارق طافو نامور موسیقار طافو خان کے صاحبزادے تھے، طارق طافو بچپن ہی سے اپنے والد اور معروف موسیقار الطاف طافو کے ساتھ موسیقی سے وابستہ رہے، وہ غزل گائیکی کے نامور فنکار غلام علی کے داماد بھی تھے، طارق طافو نے معروف گلوکار ابرار الحق کے ساتھ طویل عرصہ کام کیا اور بطور ڈرم پلیئر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،ان کا گایا ہوا مقبول گیت "لاہور لاہور اے" آج بھی شائقین موسیقی میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

 طارق طافو نے موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں، ان کے انتقال کی خبر پر شوبز شخصیات، فنکار برادری اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آپ کو واٹس ایپ میں کسی نے بلاک کیا ہوا ہے؟خفیہ ٹِرک سے جاننا ممکن