فٹبال ورلڈ کپ: سپین کے لامین یمال کی گول کرکے سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل

Jun 22, 2026 | 15:18:PM
فٹبال ورلڈ کپ: سپین کے لامین یمال کی گول کرکے سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپین کے نوجوان فٹبال سٹار لامین یامال فیفا ورلڈکپ 2026 میں نہ صرف اپنی شاندار کارکردگی بلکہ ایک جذباتی لمحے کے باعث بھی خبروں کی زینت بن گئے۔

18 سالہ لامین یمال نے سعودی عرب کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ میں سپین کی 0-4 کی بڑی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے میچ کے 10ویں منٹ میں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔

مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ، میچ بغیر کسی گول کے برابر ، ایران نے بیلجیئم کو مشکل میں ڈال دیا

 گول کرنے کے فوراً بعد لامین یمال میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور سجدۂ شکر ادا کیا۔

ان کا یہ دل کو چھو لینے والا انداز سٹیڈیم میں موجود شائقین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میچ کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں جہاں مداحوں نے نوجوان کھلاڑی کے جذبۂ شکرگزاری اور عاجزی کو سراہا۔

کئی صارفین نے اسے ٹورنامنٹ کے یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔