فٹبال ورلڈ کپ، میچ بغیر کسی گول کے برابر ، ایران نے بیلجیئم کو مشکل میں ڈال دیا

Jun 22, 2026 | 10:10:AM
فٹبال ورلڈ کپ، میچ بغیر کسی گول کے برابر ، ایران نے بیلجیئم کو مشکل میں ڈال دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تجربہ کار گول کیپر علی رضا بیرانوند کی شاندار کارکردگی کی بدولت ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں  کیخلاف سخت مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے میچ ڈرا کر دیاہے جس سے بیلجیئم کی اگلے مرحلے میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

33 سالہ علی رضا بیرانوند نے میچ کے دوران کئی شاندار سیوز کیے اور بیلجیئم کے حملہ آوروں کو گول کرنے سے روکے رکھا۔

 پہلے ہاف میں انہوں نے یوری تیلیمانس کی خطرناک کوشش ناکام بنائی جبکہ دوسرے ہاف کے آغاز کے چند منٹ بعد میکسم ڈی کوئپر کے یقینی گول کو بھی بہترین انداز میں روک کر میچ کا رخ بدل دیا۔

بیلجیئم کو میچ کے 66 ویں منٹ میں بڑا دھچکا اس وقت لگا جب 23 سالہ دفاعی کھلاڑی ناتھن اینگوئے کو مہدی طارمی کے خلاف پروفیشنل فاؤل پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔

 وہ 2014 کے بعد ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ پانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

مزید پڑھیں:سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یو اے ای کی ڈومیسٹک ٹیم میں شامل

 میچ کے ابتدائی لمحات میں بیلجیئم نے گیند پر زیادہ کنٹرول رکھا اور متعدد حملے کیے تاہم ایرانی دفاع اور بیرانوند کی عمدہ گول کیپنگ کے باعث وہ برتری حاصل نہ کر سکے۔

ایران نے 25 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی جب مہدی طارمی نے ایک خوبصورت فری کک موو پر گیند جال میں پہنچائی لیکن طویل وی اے آر جائزے کے بعد آف سائیڈ قرار دیتے ہوئے گول مسترد کر دیا گیا۔

اس نتیجے کے بعد 2018 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ بیلجیئم کو مسلسل دوسرے گروپ میچ میں ڈرا کا سامنا کرنا پڑا اور اب اس کی اگلے مرحلے میں رسائی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

دوسری جانب ایران نے اپنی ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار ابتدائی دو میچز میں شکست سے بچنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کی امیدیں مزید روشن کر لیں۔

دوسری طرف گروپ جی کے میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔