یومِ عاشور پر سندھ میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو)سندھ حکومت نے یومِ عاشور کے موقع پر 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون (جمعرات اور جمعہ) کو صوبے بھر میں سرکاری تعطیلات ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی کونسلز، خودمختار ادارے اور دیگر سرکاری دفاتر بھی دو روز تک بند رہیں گے۔
یہ اعلان محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن (SGA&C) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزرا کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل یا فارغ کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے:طارق فضل چوہدری