وفاقی وزرا کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل یا فارغ کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے:طارق فضل چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے حکومت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چیلنجز اور مشکل ترین حالات میں وزیر اعظم بہترین انداز میں ملک چلارہے ہیں، وفاقی وزرا کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل یا فارغ کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ 24 جون کو منظور ہوگا،اتحادیوں سے بات ہوگئی ہے طے پایا ہے کہ 25،26 جون کی عاشورہ تعطیلات کے بعد اسمبلی اجلاس نہ بلانا پڑے۔
آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے متعلق کہا کالعدم تنظمیم سے مذاکرات نہیں ہونگے، انہیں پُرتشدد احتجاج ترک کرکے پہلے قانون کے دائرے میں آنا ہوگا، آزاد کشمیر میں 12 سیٹوں کا معاملہ آئینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا اہم ستون گر گیا،معروف رہنما انتقال کر گئے