اسحاق ڈار کی استنبول میں آذربائیجان، مصرکےوزرائے خارجہ سے اہم ملاقات

Jun 22, 2025 | 17:26:PM
اسحاق ڈار کی استنبول میں آذربائیجان، مصرکےوزرائے خارجہ سے اہم ملاقات
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی استنبول میں آذربائیجان  اور مصر کے وزرائے خارجہ  سے اہم ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر  بات چیت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ استنبول میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے تعمیری ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات OIC وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی،پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ ورثے پر مبنی ہیں۔

وزیر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کی علاقائی معاملات پر مستقل حمایت پر مشکور ہیں، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا اسحاق ڈار نے استنبول میں OIC وزرائے خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مصر کے وزیر خارجہ سے بھی  ملاقات کی،دونوں حکام نے پاکستان اور مصر کے تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ,غزہ کی سنگین صورتحال اور ایران پر حالیہ حملوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے، مشترکہ اہداف کے لیے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا مستقبل،اسرائیل ایران تنازعہ سے معلق ہو گیا؟