یمنیٰ زیدی کی بہن علیزہ زیدی کی خوب صورتی کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ یمنیٰ زیدی کی بہن کی خوب صورتی نے بھی مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔
یمنیٰ زیدی تیرے بن،پری زاد،صنفِ آہن اوریہ رہا دل جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں،"تیرے بن" نے توٹی آر پی کے تمام ریکارڈتوڑدیئے تھے اور بھارت میں بھی اسے بہت پسند کیا گیاتھا۔
اداکارہ کے والد زمیندار زیدی 2019 میں انتقال کرگئےتھے جبکہ ان کی والدہ شبانہ زیدی حیات ہیں،ان کی دو بڑی بہنیں ہیں جن کے نام مہرین اور علیزہ ہیں جبکہ چھوٹا بھائی محمد شاہزیب ہے،اگرچہ یمنیٰ زیدی کے حسن کے چرچے دنیا بھر میں ہوتے آرہے ہیں لیکن اب ان کی بہن کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں ہورہی ہیں ۔
یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بڑی بہن علیزہ زیدی کے ہمراہ امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کرتی نظر آئیں،یہ تصاویر جونہی انسٹاگرام پراپ لوڈہوئیں تویمنیٰ زیدی کے مداحوں کی نظریں علیزہ زیدی پر رُک گئیں،خود یمنیٰ زیدی نے بھی بہن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے جیسی حسین جلد اور ان کے جیسی اچھی بہن۔
یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان اوردانش تیمورنے شوبزچھوڑنے کاعندیہ دیدیا
علیزہ زیدی کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ وہ ایک فوٹوگرافی بزنس چلارہی ہیں اور اکثر یمنیٰ زیدی کے فوٹوشوٹس بھی وہی کرتی ہیں۔