عائزہ خان اوردانش تیمورنے شوبزچھوڑنے کاعندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شوبزکی خوبصورت جوڑی عائزہ خان اوردانش تیمور نے مستقبل میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اشارہ دےدیا۔
عائزہ خان نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی اور دانش تیمور کی مستقبل کے حوالے سے پلاننگ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کیا۔
معروف اداکارہ سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر انہیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟عائزہ خان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ایک دن آئے گا کہ میں اور دانش نہ صرف سکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہوجائیں گے اور ہم دونوں سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:طلحہٰ انجم پرکنسرٹ کے دوران بوتل کیوں پھینکی؟ہانیہ عامر برس پڑیں
عائزہ خان کے مستقبل کا یہ پلان جان کر ان کے مداح حیران اور پریشان ہیں اور کئی مداحوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے اچانک غائب مت ہوجائیے گا بلکہ کم از کم ہمیں بتا کر جایئے گا، لیکن بہتر یہ ہے کہ جائیں ہی نہیں۔
اس پوسٹ پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کیے ہیں کہ کبھی کیوں؟ ابھی کیوں نہیں۔