"پشپا 2" کے بعدرشمیکامنداناکے معاوضے میں حیران کن کمی،وجہ کیابنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی بلاک بسٹر فلم "پشپا2" کے بعد ریلیز ہونے والی تینوں فلموں کے معاوضے میں حیران کن کمی کا انکشاف سامنے آگیا۔
2024 میں تہلکہ مچانے والی بلاک بسٹر فلم "پشپا 2، دی رول"میں اداکاری کے لیے"نیشنل کرش آف انڈیا"کاخطاب پانے والی اداکارہ رشمیکامنداناکو10 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ دیا گیا تھا۔
رشمیکا مندانانے گزشتہ چند سالوں میں کئی کامیاب فلمیں دی ہیں جن میں خاص طور پر"اینیمل" اور "پشپا 2" کی زبردست کامیابی شامل ہے،تاہم بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس کے مطابق ان فلموں کے بعد رشمیکا کی اگلی تین فلموں میں ان کے معاوضے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
"پشپا2" کے بعد رشمیکا مندانا فلم "چھاوا" میں وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں جس کے لیے انہیں 4 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا،اس کے بعد وہ سلمان خان کے ساتھ فلم "سکندر" میں جلوہ گر ہوئیں جس کے لیے انہوں نے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے معاوضہ لیاتھا،اب انکی حالیہ فلم "کبیرا"سے متعلق اطلاعات ہیں کہ انہیں فلم کیلئے 4 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
اگرچہ اداکارہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی تصدیق یا تبصرہ سامنے نہیں آیالیکن خیال ظاہرکیا جا رہا ہے کہ ممکن ہے وہ اب کردار کی اہمیت اور کہانی کے معیار کو فیس پر ترجیح دے رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نے سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا،مداح پریشان
رشمیکامنداناکے پاس "کُبیرا" کے بعد جنوبی ہندوستان کی علاقائی فلموں اور ہندی فلموں کا ایک بہترین شیڈول تیار ہے جن میں تھاما،دی گرل فرینڈاورکوکٹیل 2جیسی فلمیں شامل ہیں،غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا وجے دیوراکونڈا کے ساتھ راہول سنکرتھیان کی فلم میں بھی کام کر سکتی ہیں۔