لیسکو کے پاس بائی ڈائریکشنل میٹرز کا سٹاک ختم

Jun 22, 2023 | 12:34:PM
Lesco, Bidirectional, Meters, Stock, Expiration, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کےپاس سولرکنکشنزمیں استعمال ہونیوالےبائی ڈائریکشنل میٹرزکاسٹاک ختم ہو گیا، سٹاک ختم ہونے سے لیسکو میں 500 سے زائد ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشنز کی تنصیب ممکن نہیں ، لیسکو ڈیمانڈ نوٹسز کی مدمیں 1کروڑ35لاکھ روپےکی رقم وصول کرچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید کی سزا
 ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکونے جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز کی رقم صارفین کوواپس کرنےکافیصلہ کر لیا ، رقوم کی واپسی کیساتھ ساتھ میٹرزکی خریداری کوآؤٹ سورس کرنیکابھی فیصلہ کیا گیا ہے ،آؤٹ سورسنگ سےصارفین مارکیٹ سےبراہ راست میٹرزکی خریداری کرسکیں گے، صارفین کو لیسکو سے منظور شدہ کمپنیوں سے ہی میٹرز خریدنے پریں گے جبکہ اس سے پہلے لیسکوسےاین اوسی حاصل کرنا بھی ضروری ہو گا، این او سی ملنے پر صارفین میٹرزخریدسکیں گے۔