اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ شید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

Jun 22, 2023 | 12:08:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ شید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار  کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کے دوران ملازمین پر تشدد کیا گیا، پولیس شیخ رشید کے گھر سے 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید کی سزا

 شیخ رشید کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور گھر پر چھاپے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔ 

عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کے دلائل کے بعد آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کونوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمات اورپولیس چھاپے کی تفصیلات طلب کر لیں،عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کونوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جون تک جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری ٹاور حملہ، جلاؤ گھیراؤ کیس: 10 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور