ساف چیمپئن شپ،پاک بھارت ٹاکرے میں گرماگرمی،کوچ کو ہی میچ سے باہر کردیا

Jun 22, 2023 | 08:51:AM
Saaf, Championship, Pakistan, India, Takra, clash , Coach, Match, Outside, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی شہر بنگلور میں جاری ساف فٹبال چیمپئن شپ میں گرما گرمی، ریفری نے بھارتی کوچ کومیدان سے بے دخل کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا ہمیشہ دلچسپ اور مقابلے کی جدوجہد سے بھرپور ہوتا ہے، شائقین میچ سے زیادہ ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہ معاملہ پہلے صرف کرکٹ میدان تک ہی محدود تھاجس میں کھلاڑی ایک دوسرے کو یارکر باونسر اور چوکے چھکوں کیساتھ کیساتھ اکثرو بیشتر مختلف اشاروں سے بھی ماحول کو گرم کرتے تھے ، لیکن یہ معاملہ فٹ بال میچ تک پہنچ گیا ہے ۔

گزشتہ رات بھارتی شہر بنگلور میں ایسا ہی منظر فٹبال چیمپئن شپ میں بھی دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیمیں آپس میں گتھم گتھا ہو گئیں، جس کی وجہ بھارتی کوچ تھے جنہوں نے میچ میں بے جا مداخلت کرتے ہوئے  پاکستانی کھلاڑی کو تھرو ان سے روکا ،بھارتی کوچ کی مداخلت پر پاکستانی کوچ کوبھی انٹری  دینا پڑی اور پھرکیا تھا دونوں ٹیمیں ہی ایک دوسرے کا گریباں پکڑنے کیلئے پرتولنے لگیں اگر ریفری بیچ بچاو نہ کرواتے تو شائد  معاملہ مزید بگڑ جاتا ۔

یہ بھی پڑھیں:امام الحق کو کیسی دلہن چاہئے؟ قومی کرکٹر دل کی بات زبان پر لے آئے

ریفری نے میچ  روک کر پہلے تو دونوں ٹیموں کو علیحدہ کیا اور پھر بھارتی کوچ کو ریڈ کارڈ دیکھاتے ہوئے میدان سے بے دخل کر دیا جبکہ پاکستانی کوچ کو پیلا کارڈ دیکھاکروارننگ دے کر چھوڑ دیا،میچ کااختتام بھارتی جیت کیساتھ ہوا ، پاکستان کو میچ میں 4.0 سےشکست ہوئی۔