اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی، روپے کی قدر بحال

Jun 22, 2022 | 18:47:PM
اوپن مارکیٹ، ڈالر، کمی، روپیہ، بحال، قدر، 24نیوز
کیپشن: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر کرنسی سستی ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں طلب نہ ہونے پر ڈالر سستا ہوگیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکسستان کا آئی ایم ایف کے معاہدہ طے ہونے کی خبروں پر ڈالر سستا ہوگیا۔

بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3.50 روپے سستا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215.50 روپے سے گھٹ کر 212 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے سستا ہو کر 222 روپے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے سستا ہو کر 261 روپے کا ہوگیا ہے۔ امارتی درہم 1.50 روپے سستا ہوکر 57.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح سعودی ریال 0.30 روپے سستا ہو کر 56 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین جاوید اقبال ویڈیو سکینڈل میں پیشرفت، نیب سے رپورٹ طلب