پنجابی کامیڈی فلم ’’چل میرا پتر پارٹ4‘‘ یکم اگست کو ورلڈ وائیڈ ریلیز ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی ) پنجابی فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری ،مشہور کامیڈی فلم سیریز "چل میرا پتر" کا نیا حصہ "پارٹ فور" یکم اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔
فلم کے ملک بھر میں ریلیز کے حقوق معروف ادارے ڈسٹری بیوٹر کلب کمپنی نے حاصل کر لیے ہیں،فلم کی کاسٹ میں پاکستان کے نامور کامیڈینز ناصر چنیوٹی، اکرم اداس کے ساتھ ساتھ بھارتی فنکاروں نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جبکہ فلم کی عکسبندی کینیڈا میں کی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جائے گی تاہم بین الاقوامی سطح پر یکم اگست کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں امن و تنازعات کے حل پر اہم مباحثہ،پاکستان کی زیر صدارت قرارداد منظور