اقوام متحدہ میں امن و تنازعات کے حل پر اہم مباحثہ،پاکستان کی زیر صدارت قرارداد منظور

Jul 22, 2025 | 20:39:PM
اقوام متحدہ میں امن و تنازعات کے حل پر اہم مباحثہ،پاکستان کی زیر صدارت قرارداد منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیر الجہتی اور تنازعات کے پرامن حل کے موضوع پر ایک اہم مباحثہ منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور اہم موضوع پر مباحثہ کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 80 سال قبل اقوام متحدہ کا قیام امن کے قیام کے لیے عمل میں آیا، اقوام متحدہ کا چارٹر رکن ممالک کو تنازعات کے پرامن حل کا پابند بناتا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دنیا میں تنازعات بڑھ رہے ہیں۔
غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، وہاں انسانی المیہ جاری ہے اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ 
اجلاس کے دوران تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی  جسے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کیا،قرارداد کے حوالے سے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے کردار کو  قابل ستائش قرار دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اہم عالمی موضوع کی بحث کی صدارت کرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، پاکستان دنیا میں امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آگے بھی یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات کا پرامن حل عالمی امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، ایسے تنازعات کا فوری حل نکالا جانا ضروری ہے جو وقت کے ساتھ سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔ 
مباحثے کے اختتام پر قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ’ 242 افراد جاں بحق،598 زخمی‘ 26 جون سے 22 جولائی تک کے نقصانات کی رپورٹ جاری