چالان کیوں کیا؟ مشتعل شہری نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی

Jul 22, 2025 | 21:07:PM
چالان کیوں کیا؟ مشتعل شہری نے موٹر سائیکل کو آگ لگا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اصرار خان)لاہور میں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی، ماڈل ٹاؤن میں چالان ہونے پر شہری مشتعل ہو گیا، اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

ماڈل ٹاؤن کلب چوک کے قریب ٹریفک وارڈنز نے موٹر سائیکل سوار شخص کو روکا، ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تو شہری نے سڑک پر کھڑی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

موبائل ویڈیوز میں مشتعل شخص کو موٹر سائیکل کو آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی آسٹروی چانسلر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات