کوئٹہ: بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، فائرنگ سے 4 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین )بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں چاندنی چوک پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے،احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی،فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
مظاہرین نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی،حالات کشیدہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ،برساتی نالےسے نوجوان کی لاش برآمد