اسلام آباد ،برساتی نالےسے نوجوان کی لاش برآمد

Jul 22, 2025 | 18:09:PM
اسلام آباد ،برساتی نالےسے نوجوان کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کے علاقے ماڈل ٹائون میں ہمک کے برساتی نالے سے نوجوان کی لاش برآمد،ڈوبنے والے کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کی لاش برآمد کی ہے،نوجوان کی شناخت 17 سالہ حامد کے نام سے ہوئی، تعلق رحیم یار خان سے تھا،مرنے والے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام  کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن ہمک کے برساتی نالے میں نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی، جس کے بعددو گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:چندا نے اپنے شوہر کا 300 کروڑکا قرض منظور کرکے64کروڑ روپے رشوت  لے لی