ایشیا کپ نہ ہونے پر پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ بھارت سازشوں میں مصروف

Jul 22, 2025 | 14:24:PM
ایشیا کپ نہ ہونے پر پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ بھارت سازشوں میں مصروف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ جمعرات کو ہوگا لیکن بھارتی  بورڈ مسلسل سازشوں میں مصروف ہے کہ ٹورنامنٹ نہ ہو ، اس طرح  پاکستان کو سوا ارب روپے کا مالی خسارہ ہوسکتا ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل صدر کی حیثیت سے ناکام بنایا جائے، سری لنکا اور افغانستان بھی بھارتی لابی میں شامل ہوکرپاکستان مخالف سازشوں میں متحرک ہیں۔

 ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر مین ہیں اس لئے بھارت مسلسل کوشش کررہا ہے کہ پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو مالی نقصان پہنچائے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مستقبل طے کرنے کیلئے  ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ڈھاکہ میں طلب کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پروڈیوسرز اداکاروں کا پیسہ کھا کر بڑے بڑے محل بنا رہے ہیں، کبھی نہ کبھی تو گریں گے: علیزے شاہ

بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے لیکن ڈھاکہ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

 بھارت کو اجلاس میں ٹورنامنٹ کا شیڈول اور ملک کا اعلان کرنا ہے، بھارت اجلاس کو ڈھاکا میں کرانے کی مخالفت کررہا ہے۔

 ایشین کرکٹ کونسل کےآئین کے مطابق اے سی سی اجلاس میں کورم پورا ہونے کے لیے کم ازکم 3 ٹیسٹ کھیلنے والے ممبرز ملک کی شرکت ضروری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ساتھ، افغانستان اور سری لنکا ڈھاکا میں اجلاس کے حق میں نہیں ہیں ۔

 آئین کے مطابق کم از کم 10 مکمل یا ایسوسی ایٹس ممبرز کا اجلاس میں ہونا ضروری ہے،۔

 اجلاس میں 10 رکن ملکوں کی شرکت بھی مشکل ہے ، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔