علی امین کومبارک ہو،پی ڈی ایم کو سپورٹ کرتے ہوئے تمام پارٹیوں کے سینیٹر بنوادیئے،ایمل ولی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی ) کے مرکزی صدر ایمل ولی دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پاکستان ڈیموکریٹ مومنٹ (پی ڈی ایم )کو مکمل سپورٹ کرتے ہوئے ن لیگ ، پی پی پی اور جے یو آئی کے سینیٹر بنوادیئے۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ علی امین کو مبارک ہو ، اس نے تمام پارٹیوں سینیٹر بنوادیئے،ان کا کہنا تھا کہ الحمد للہ علی امین پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کررہا ہے۔
مراد سعید کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’ اس کا آنا نہ آنا ہے‘
ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے طعنے دئے گالیاں دیں خود پنجاب سے بندہ لا کر پختونوں کا نمائندہ بنا دیا۔
اہم ترین الرٹ ????
— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) July 21, 2025
علی امین کو مبارک ہو !!
علی امین نے پیپلز پارٹی کا سینیٹر بھی بنا دیا جمعیت کا بھی بنا دیا مسلم لیگ کا بھی بنا دیا
الحمد للہ علی امین پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کررہا ہے!!
مجھے طعنے دئے گالیاں دیں خود پنجاب سے بندہ لا کر پختونوں کا نمائندہ بنا دیا
ایمل ولی خان pic.twitter.com/weVIJFmmRD
یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر سیف پر بھروسہ نہیں,رہنما تحریک انصاف خرم ذیشان