بیرسٹر سیف پر بھروسہ نہیں,رہنما تحریک انصاف خرم ذیشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبر پختونخوا اسمبلی کے سینیٹ الیکشن میں اپنی نامزدگی واپس نہ لینے والے پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار خرم ذیشان نے بیرسٹر سیف پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام’ گونج‘ مسعود رضا کے ساتھ میں بات کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کا پارٹی نظریے سے کو ئی تعلق نہیں،وہ کس کے آدمی ہیں سب جانتے ہیں،اپنی نارا ضگی اور نامزدگی واپس نہ لینے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایک فیصلے سے اختلاف تھا ،جماعت سے ناراض نہیں ہوں اور جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل نےمخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کو درست قرار دیااور بتایا کہ سیٹیں قانون کے مطابق ہر جماعت کو ملتی ہیں ، ایک جماعت نے بلنڈر کیا جس کی وجہ سے اس کی نشستیں چلی گئیں۔
پروگرام کے میزبان مسعود رضا سے بات کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما قادر خان مندو خیل نے سوال اٹھایا کہ کیا بیرسٹر سیف علیمہ خان سے زیادہ بانی کے قریب ہیں جو ان کی ہدایات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم ہوئی؟
یہ بھی پڑھیں : پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ کیلئےعالمی مالیاتی نظام میں گہری اصلاحات ناگزیر ہیں،اسحاق ڈار