سابق سری لنکن کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Jul 22, 2023 | 23:36:PM
سابق سری لنکن کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق سری لنکن کپتان اور مڈل آڈر بلے باز ’لہیرو تھرمانے ‘نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آڈر بلے باز لہیرو تھرمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، 34 سالہ بلے باز نے مارچ 2022 میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ بھارت کے خلاف بھارتی شہر بنگلورو میں کھیلا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 15 سال بعد پاکستان ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سابق کپتان نے سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 44 ٹیسٹ میچوں میں 4 ہزار 88 رنز بنائے اور ان کا بڑا انفرادی سکور 155 ناٹ آؤٹ رہا، ون ڈے انٹرنیشنل میں 127 مقابلوں میں 4 سنیچریوں کی مدد سے 139 ناٹ آؤٹ کے انفرادی سکور کے ساتھ 3 ہزار 194 رنز سکور کیے جبکہ ٹی 20 میں بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 26 مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 291 رنز بنائے۔