عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی

Jul 22, 2023 | 15:03:PM
عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز ، عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حمزہ خان نے شاندار کامیابی اپنے نام کر لی ہے، محمد حمزہ خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلی جانیوالی عالمی جونئیر چیمپئن شپ میں فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، حمزہ خان نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، وہ 15 بعد جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی جونیئر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ فرنچ حریف میل وِل شانی ایمانکیو سے ہوا،اس مقابلے میں حمزہ خان نے اپنے حریف کو واضح مارجن سے شکست دی اور عالمی جونیئر سکوائش کے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں، حمزہ خان اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں.

توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوان کھلاڑی حمزہ خان فائنل میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔