عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی7 روپے 50  پیسے فی یونٹ مہنگی

Jul 22, 2023 | 14:53:PM
 عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی7 روپے 50  پیسے فی یونٹ مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے ایک اور بری خبر،وفاقی کابینہ نے بجلی7 روپے 50  پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنےکی منظوری دیدی ۔

ذرائع کے مطابق  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے، کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ہے، حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے، نیپرا  اب  وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دےگا۔

نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف اوسط4.96 روپے بڑھانے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سےکرنےکی تجویز ہے، 100 یونٹ  والے گھریلو  صارفین کیلئے بجلی 3 روپے فی یو نٹ مہنگی کرنےکی تجویز ہے، 101 سے 200  یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5  روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے،201 سے 300  یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے مہنگی کرنےکی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اشتہاری قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 50 پیسے مہنگی کرنےکی تجویز  ہے جبکہ 400 سے700 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کرنی کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافےکی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔