الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jul 22, 2022 | 10:41:AM
الیکشن کمیشن،توہین عدالت،مسلم لیگ نون،اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل پرویز الہی نے بڑا قدم اٹھالیا

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی۔

رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کاشف چوہدری کو نااہلی کے باوجود ڈی نوٹیفائی نہیں کیا، کاشف چوہدری کی سپریم کورٹ میں بھی اپیل خارج ہوگئی۔

 ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کردی۔