کراچی: نالوں میں کچرا، ملبہ یا کسی بھی قسم کی چیز پھینکنے پر پابندی عائد

Jan 22, 2026 | 14:38:PM
کراچی: نالوں میں کچرا، ملبہ یا کسی بھی قسم کی چیز پھینکنے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہرقائد کے نالوں  میں کچرا، ملبہ یا کسی قسم کی چیز پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  کمشنرکراچی کی جانب سے نالے میں کچرا، ملبہ یا کسی قسم کی چیز پھینکنے پرپابندی لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے، جس  کا اطلاق 22 جنوری سے 22 مارچ تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے:فضل الرحمان