کراچی: بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے شخص کی آخری تحریر سامنے آ گئی

Jan 22, 2024 | 18:26:PM
کراچی: بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے شخص کی آخری تحریر سامنے آ گئی
کیپشن: بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے شخس نے آخری پیغام میں کیا لکھا؟
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری) کراچی میں  تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع فلک ناز اپارٹمنٹ میں کاروبار سے تنگ احسن رضا نامی شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کی، احسن کا تحریر کیا گیا آخری پیغام بھی منظرِ عام پر آ گیا۔

کراچی میں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع فلک ناز اپارٹمنٹ میں پانچ لاشیں ملیں، احسن رضا رضوی نامی شخص نے اپنی بیوی ندا رضوی اور تین بچوں جبرائیل ، میکائیل اور بچی امہ ہانی کو قتل کر کے خودکشی کی،احسن نے خودکشی سے پہلے تمام معلومات لیپ ٹاپ میں درج کیں، احسن نے آخری پیغام ایل ای ڈی اور دیوار پر انگریزی میں تحریر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غربت سے تنگ شخص نے انتہائی قدم اٹھا لیا، جان کر آپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل جائے

دیوار پر تحریر کئے گئے سوسائیڈ نوٹ کے متن کے مطابق لیپ ٹاپ میں خودکشی کی وجہ لکھ دی ہے، ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ فائل کھولنے کی وصیت کی، میں سید احسن رضا رضوی خود کشی اور بیوی بچوں کا قتل کررہا ہوں، لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر ورڈ کی فائل ضرور دیکھ لینا، ورڈ کی فائل میں نے سب ٹوٹل کردیا ہے۔

احسن نے اپنے آخری پیغام میں مزید لکھا کہ میرے بچے اور ندا (بیوی) شہید ہیں، انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ میں ایسا کچھ کرنے والا ہوں، سوری سمیع میرے پاس کوئی اور آسان راستہ نہیں تھا۔