کراچی: غربت سے تنگ شخص کی بیوی بچوں کاگلاکاٹ کرخودکشی

Jan 22, 2024 | 18:10:PM
کراچی: غربت سے تنگ شخص کی بیوی بچوں کاگلاکاٹ کرخودکشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری، شاہ رخ) کراچی میں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع فلک ناز اپارٹمنٹ میں کاروبار سے تنگ احسن رضا نامی شخص نے بیوی بچوں کاگلاکاٹ کرخودکشی کر لی۔

کراچی میں تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع فلک ناز اپارٹمنٹ میں پانچ لاشیں ملیں، احسن رضا رضوی نامی شخص نے اپنی بیوی ندا رضوی اور تین بچوں جبرائیل ، میکائیل اور بچی امہ ہانی کو قتل کر کے خودکشی کر لی، ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی خود موقع پر پہنچے اور تفتیش کی، اہل محلہ کے مطابق احسن گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا، تنگدستی کی وجہ سے میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! پیپلزپارٹی کے امیدوار پر قاتلانہ حملہ

احسن نے خودکشی سے پہلے تمام معلومات لیپ ٹاپ میں درج کیں، احسن نے دیوار پر لکھا ہے کہ کس کو کب اور کیسے قتل کیا، ایل ای ڈی اور دیوار پر انگریزی میں تحریر کیا گیا، پولیس نے احسن کا لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا، ملزم نے خود کشی سے پہلے ڈائری پر گھر والوں کے لئے ایک نوٹ بھی چھوڑا، نوٹ انگریزی زبان میں تحریر کیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دلخراش اور افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے، احسن نامی شخص نے پہلے 2 بیٹوں، بیٹی اور بیوی کو قتل کیا، احسن نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے، احسن کی لاش لٹکی ہوئی ملی ہے، احسن رضارضوی نامی شخص گارمنٹس کاکام کرتاتھا، احسن رضا کا کاروبار بند ہو چکا تھا جس کے بعد سے پریشان تھا، بچوں کی لاشوں پرتیز دھار آلے کے وار کے نشان موجود ہیں، احسن رضا نامی شخص کے فلیٹ سے ایک تحریری نوٹ بھی ملاہے۔

ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ لکھےگئےنوٹ میں ایک لیپ ٹاپ کا ذکربھی کیاگیاہے، فلیٹ سے لیپ ٹاپ پولیس نےتحویل میں لےلیاہے، لاشیں فلیٹ میں تھیں، کرائم سین یونٹ عملہ نے شواہداکھٹےکیے، پانچوں لاشوں کو  رہائش سے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔