آزاد کشمیر :گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے تیندوا چیتے کی ویڈیو وائرل

Jan 22, 2022 | 19:04:PM
آزاد کشمیر، چیتا، تیندوا ،گاڑی، ٹکر، زخمی
کیپشن: آزاد کشمیر میں چیتا تیندوا گاڑی کی ٹکر سے زخمی (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر میں نوسہری کے قریب دھنی کے مقام پر چیتا تیندوا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے چیتے کی دیکھ بھال کی تاہم بعد میں وائلڈ لائف کا عملہ پہنچ گیا اور انہوں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ٹویٹر پر ایک صارف محسن رضا خان کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا تیندوا چیتا پتھروں پر بیٹھا ہوا درد سے کراہ رہا ہے ۔ اس کے قریب مقامی لوگو ں کا رش لگا ہے۔ تاہم بعد ازاں محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تیندوے کو تحویل میں لے لیا اور اس کے مزید معائنے اور علاج و معالجے  کیلئے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 6.6 شدت کا زلزلہ۔۔درجن سے زائد زخمی۔۔ویڈیو سامنے آگئی