ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ۔۔۔مزید 12افراد جاں بحق 

Jan 22, 2022 | 08:43:AM
کورونا وائرس
کیپشن: ڈاکٹر کورونا کا چیک اپ کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید 12 مریض دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) نے گزشتہ روز کورونا کے وائرس کے حوالے سے اعداد و شماری جاری کردیئے ۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں58 ہزار902کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6ہزار540 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح11.10فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد13 لاکھ 60ہزار19 ہو گئی۔کورونا سے متاثر ہ ایک ہزار 55مریضوں کی حالت تشویشناک اور آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عدالتیں بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئیں